اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

843,468FansLike
9,979FollowersFollow
561,200FollowersFollow
181,482SubscribersSubscribe

مسجد نبویﷺ واقعے پرمولانا طارق جمیل کا رد عمل

مسجد نبوی میں وزیراعظم شہباز شریف اور کابینہ کے ارکان کے خلاف نعرہ بازی پر مولانا طارق جمیل کا ردعمل بھی سامنے آگیا ۔مولانا طارق جمیل نے ٹوئیٹر پیغام میں واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ مسجد نبوی میں احتجاج کی صورت میں جو حرم شریف کی پامالی کی گئی یہ بالکل اسلام میں درست نہیں ہے ۔انہوں نےتو ہین مسجد نبوی نا منظور کا ہیش ٹیگ بھی اپنی تحریر میں استعمال کیا ۔یاد رہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف گزشتہ رات 13 رکنی وفد کے ہمراہ سعودی عرب کے 3 روزہ دورے پر مدینہ منورہ پہنچے تھے۔ جہاں کابینہ کے ارکان کے خلاف مسجد نبوی میں نعرے بازی کی گئی جس کے خلاف مذمت کا سلسلہ جاری ہے۔