اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

885,652FansLike
10,000FollowersFollow
569,000FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

انگلش کاؤنٹی چیمپین شپ میں پاکستانی بولرز کا راج

برطانیہ میں جاری انگلش کاؤنٹی چیمپین شپ میں پاکستانی فاسٹ بولز کی دھواں دار گیند بازی کے سامنے کوئی بھی بلے باز ٹک نہیں پا رہا۔ حسن علی نے کل کھیلے گئے میچ میں 5 جبکہ شاہین شاہ آفریدی اور حارث رؤف نے اپنی ٹیموں کے لیے 3،3 وکٹیں حاصل کی ۔

یارکشائر کی نمائندگی کرنے والے پاکستانی پیسر حارث رؤف نے کینٹ کے خلاف کھیلتے ہوئے 3 بلے بازوں کو پولین کی راہ دکھلائی ۔حارث نے بین کامپٹن، زیک کرولی اور جیک لیننگ کی وکٹیں حاصل کی ۔

قومی ٹیم کے لیڈنگ فاسٹ بولرشاہین آفریدی بھی شاندار فار م میں ہیں ۔شاہین نے2 لگاتار گیندوں پر حسن آزاد اور کولن ایکرمین کی وکٹیں حاصل کیں اور اس کے بعد لوئس کمبر شاہین شاہ کا تیز یارکر وکٹوں میں جا نے سے روک نہ پائے ۔

لنکا شائر کی نمائندگی کرنے والے حسن علی اس فہرست میں سب سے آگے ہیں گزشتہ روز کے میچ میں حسن علی نے ایک بار پھر 5 وکٹیں حاصل کی ۔ جنریٹر اسٹائل کے نام سے مشہور پاکستانی بولر اس وقت انگلش کاؤنٹی چیمپین شپ میں 19 وکٹیں حاصل کر نے کے بعد پوائنٹس ٹیبل پر سر فہرست ہیں ۔