اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

885,652FansLike
10,000FollowersFollow
569,000FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

مئی سے ملک بھر میں لوڈشیڈنگ میں کمی آئے گی ، وزیر توانائی خرم دستگیر

وفاقی وزیر توانائی خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ نفرت کی دیوار کو پاکستان کی حد تک محدود رکھا جائے ،یہی بہتر ہوگا ۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر توانائی خرم دستگیر نے کہا کہ گزشتہ روز مدینہ منورہ میں جو ہوا اس پر ہم سب دکھی ہیں ۔ اگر یہ لوگ اب مدینہ منورہ جائیں گے تو ان کے ساتھ بھی یہ ہو سکتا ہے اس لیے بہتر ہو گا نفرت کی دیوار کو صرف پاکستان کی حد تک محدود رکھا جائے ۔ ملک میں جاری لوڈشیڈنگ کی صورتحال پر وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ ملک کو اس وقت مجموعی طور پر پر 5739 میگاواٹ بجلی کی کمی کا سامنا ہے ،جس کی وجہ فیول کانہ ہونا ہے ۔ ان کا کہنا تھا اس کے علاوہ تکنیکی وجوہات اور سالانہ مرمتی کام کے باعث 2ہزار میگا واٹ سے زیادہ بجلی سسٹم میں نہیں ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ کچھ پلانٹس مرمت کے لیے بند ہے جس کی وجہ سے 3 ہزار میگا واٹ بجلی نہیں بن رہی ۔ جبکہ بجلی گھروں میں کا م کرنے والےملازمین کی عید کی چھٹیاں کینسل کر دی گئی ہیں ۔ ان کا کہنا تھا کہ یکم مئی سے ملک میں فرنس آئل اور 3 مئی کو پاور پلانٹس کو گیس فراہم کر دی جائے گی جس کے بعد اگلے 10 دنوں میں لوڈ شیڈنگ میں نمایاں کمی سامنے آئی گی ۔