اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

885,652FansLike
10,000FollowersFollow
569,000FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

مدینہ منورہ میں جو ہوا وہ اتفاق نہیں ،منصوبہ بندی تھی ،راناثنااللہ

وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ کل جو مدینہ منورہ میں ہوا اس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔ مسجد نبوی میں چیخاگیا نعرے لگائے گئے اور قابل احترام جگہ پر غیر شائستہ جملے بولے گئے، کل جو کچھ بھی ہوا وہ کوئی اتفاق نہیں تھا بلکہ سوچی سمجھی منصوبہ بندی کے تحت ہوا۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ سابق وزیر داخلہ شیخ رشید صاحب خود کہتے رہے کہ ان کا گھروں سے نکلنا مشکل ہو جائے گا۔ جہلم والے صاحب بھی ایسے ہی بیانات دیتے رہے۔ان کا کہنا تھا کہ سابقہ حکومت نے اپنے دور میں ایسا ہی کیا سیاسی مخالفین پر بے بنیاد اور جھوٹے مقدمات بنا کر انہیں جیلوں میں ڈالا گیا۔اگر وہ چاہیں تو شیخ رشید کا گھر سے نکلنا مشکل ہو سکتا ہے لیکن وہ ایسا نہیں کریں گے۔ ایسی حرکتوں سے سیاست مشکل ہو جاتی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ بطور پارٹی صدر پنجاب ان پر ورکرز کی جانب سے بہت دباؤ ہے لیکن سب کو روک کر رکھا ہے ہم تشدد کی سیاست کی جانب نہیں جانا چاہتے۔ ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کرپشن کی تحقیقات سے بچنے کے لیے کہ رہے ہیں کہ ان کے خلاف سازش ہوئی ۔ ورکرز کو کہا جاتا ہے کہ مخالفین کے بچوں کو تنگ کریں۔