اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

885,906FansLike
10,000FollowersFollow
569,000FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

شہبازشریف میر جعفر ہے ،اس پر 40 ارب روپے کے کرپشن کیسز ہیں ، عمران خان

عمران خان کا کہنا ہے کہ مجھے امریکا کی معافی کوئی ضرورت نہیں ۔ پہلے مافیانے بے نظیر کی کردار کشی کی عید کے بعدمیرے خلاف مہم چلائیں گے ۔ملتان میں ورکر کنوینشن سے خطاب کرتے ہوئے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا کہنا تھا کہ میں چاہتا ہوں کہ آپ سب اسلام آباد کی جانب مارچ کے لیے تیار ہوں ، اسلام آباد میں 30 لاکھ لوگ حقیقی آزادی کے لیے آئیں ۔ہم نے بیرونی سازش کو ناکام بنانا ہے اور نئے الیکشن کی جانب جانا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ شہبازشریف میر جعفر ہے اور اس پر 40 ارب روپے کے کرپشن کیسز ہیں ۔اس کو وزیر اعظم اس لیے بنایا گیا کیونکہ اس کا سارا پیسہ ملک سے باہر پڑا ہے۔جس کا پیسہ دوسرے ملکوں میں پڑا ہو کبھی بھی سامراج کے خلاف نہیں بولتا۔سابق وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ عوام کو فیصلہ کرنا ہے کہ انہوں نے آزاد رہنا ہے یا 30 سال سے ملک پر حکومت کرنے والے ان مافیا کے زیر تسلط رہنا ہے۔یہ مافیا ہیں جو لوگوں کی کردار کشی کرتے ہیں انہیں ڈراتے دھمکاتے ہیں ۔انہوں نے پہلے بے نظیر کی جعلی تصاویر ہیلی کاپٹر سے بٹوائیں اور پھر 2018 میں ایک صحافی کوپیسے دے کر اس سے کتاب لکھوائی ۔عید کے بعد اب پھر یہی سب ہونے جا رہا ہے۔عید کے بعد اب یہ میری کرادار کشی کرنے کی کوشش کریں گے لیکن میں جب تک زندہ ہوں ان کا ڈٹ کر مقابلہ کروں گا۔