اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

885,652FansLike
10,000FollowersFollow
569,000FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

مسجد نبوی ﷺ میں نعرے لگانے کا معاملہ، متعدد پاکستانی گرفتار،سعودی وزار ت داخلہ

گزشتہ روز مسجد نبوی ﷺ میں نعرے لگانے والے پاکستانیوں کو کو گرفتار کر لیا گیا ۔ سعودی سفارت خانے کے میڈیا ڈائریکٹر کے مطابق مسجد نبوی میں پیش آنے والے واقعے میں چند پاکستانیوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ سعود ی وزارت داخلہ کی جانب سے مسجد نبوی ﷺمیں پیش آنے والے واقعے کو مد نظر رکھتے ہوئے مقدس مقامات کی توہین اور سعودی قوانین کے خلاف ورزی کرنے کے جرم میں گرفتاریوں کاحکم دیا گیا تھا ۔ یاد رہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف گزشتہ روز 13 رکنی وفد کے ہمراہ سعودی عرب کے 3 روزہ دورے پر مدینہ منورہ پہنچے تھے۔ جہاں کابینہ کے ارکان کے خلاف مسجد نبوی میں نعرے بازی کی گئی۔ وزیر داخلہ رانا ثنااللہ کی جانب سے بھی نعرے بازی کرنے والے افراد کی گرفتاری کا مطالبہ کیا گیا تھا۔جس کے بعد آج سعودی حکام کی جانب سے کارروائی عمل میں لائی گئی ۔