اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

885,652FansLike
10,000FollowersFollow
569,000FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

گورنر پنجاب نے عثمان بزدار کااستعفیٰ مسترد کر دیا، پنجاب کابینہ بحال

گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ نے وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار کے استعفیٰ پر آئینی اعتراضات اٹھاتے ہوئے اسے مسترد کر دیا ہے۔گورنر پنجاب نے عثمان بزدار کو بطور وزیر اعلی پنجاب بحال کرنے کے متعلق تمام متعلقہ اداروں کو خط ارسال کر دیے ہیں ۔ گورنر نے عثمان بزدار کا استعفیٰ مسترد کر کے اسپیکر پنجاب اسمبلی کو خط لکھ دیا ہے ۔ خط میں کہا گیا ہے کہ عثمان بزدار نے خط گورنر کے نام نہیں بلکہ وزیراعظم کے نام دیا جو کہ آئینی طور پر درست نہیں ہے ۔ گورنر پنجاب نے عثمان بزدار کا استعفیٰ مسترد کرتے ہوئے کابینہ کو بحال کر دیا۔