اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

885,906FansLike
10,000FollowersFollow
569,000FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

حمزہ شہباز کچھ دیر بعد وزارت اعلیٰ کےعہدے کا حلف اٹھائیں گے

حمزہ شہباز بطور وزیراعلی کچھ دیر بعد گورنر ہاؤس میں اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے ۔ وزیراعلی پنجاب کی تقریب حلف برداری میں مہمانوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف حمزہ شہباز سے حلف لینے کے لیے لاہور پہنچ چکے ہیں ۔ حلف برداری کی تقریب میں 1000کے قریب مہمانوں کو مدعو کیا گیا ہے جبکہ مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز بھی تقریب میں شرکت کریں گی ۔ دوسری جانب گورنر پنجاب عمر چیمہ نےعثمان بزدار کے استعفیٰ کو مسترد کرتے ہوئے کابینہ کو بحال کر دیا ہے جبکہ عثمان بزدار نے کابینہ کا اجلاس بھی طلب کر لیا ہے۔