اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

885,652FansLike
10,000FollowersFollow
569,000FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

مسجد نبویﷺ واقعے پر عمران خان کا رد عمل سامنے آ گیا

مسجد نبوی کے واقعے کے ایک روز بعد عمران خان نے ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ وہ کبھی سوچ نہیں سکتے کےایسی مقدس جگہ پرلوگوں کو آوازبلند کرنے کی ہدایت دیں ۔سابق وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ کوئی بھی عاشق رسول ﷺایسا کرنے کا ہرگز سوچ نہیں سکتا ۔ میرا یہ عقیدہ ہے کہ عشق رسول ﷺنہ ہو تو ایمان مکمل نہیں ہوتا ۔عمران خان نے کہا کہ کہ بیرونی سازش کا حصہ بن کر ان کی حکومت کو گرایا گیا ۔سوچی سمجھی سازش کے تحت این آر او ٹو دیا گیا ،جس کی بدولت کرپٹ مافیاپاکستان کی عوام پر مسلط ہوئے ۔عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ حکمرانوں کے ساتھ مدینہ میں جو ہوا وہ ان کے اعمال کا نتیجہ ہے، یہ عوام کا ردعمل ہے ۔