اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

886,334FansLike
10,001FollowersFollow
569,000FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

جرمنی میں مہنگائی نے 40 سالہ ریکارڈ توڑ دیے

دنیا بھر کی طرح طرح یورپی ملک جرمنی بھی مہنگائی سے شدید متاثر ہوا ہے ۔ جرمنی میں مہنگائی 40 سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے ۔ دنیا بھر میں جاری مہنگائی کی حالیہ لہر نے یورپ کی سب سے بڑی معیشت جرمنی کو بھی شدیدمتاثر کیا ہے ۔جہاں گزشتہ چند روز کے دوران جرمنی میں افراط زر بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے ۔ اعدادوشمار کے مطابق ملک میں مہنگائی کی شرح 7 اعشاریہ 4فیصد ہے ، یہ شرح جرمنی کے دوبارہ متحد ہونے کے بعد بعد سے لے کر اب تک سب سے زیادہ ریکارڈ کیےجانے والے اعدادوشمار ہیں۔ جرمنی کے ادارہ شماریات کے مطابق مہنگائی میں اضافہ روس یوکیرن جنگ ،کرونا وبااور عالمی مارکیٹ میں تیل کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے باعث سامنے آیا ہے۔ دوسری جانب جرمنی کے ادارہ شماریات نےمہنگائی میں مزید اضافے کا خدشہ بھی ظاہر کیا ہے۔