اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

885,906FansLike
10,000FollowersFollow
569,000FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

جامعہ کراچی میں خود کش دھماکے کی نئی سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آ گئی ،ایم فل کا طالب علم گرفتار

جامعہ کراچی میں ہونے والے خود کش حملہ میں بڑے انکشافات کا سلسلہ جاری ہے۔ دھماکے کے ایک روز قبل کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی منظرعام پرآ چکی ہے۔ سی سی ٹی وی فوٹیج کے مطابق خود کش بمبار خاتون ایک روز قبل بھی جامعہ کراچی کے گیٹ پر دھماکے کی نیت سے آئی لیکن کسی وجہ سے دھماکہ نہ کر پائی ۔ سی سی ٹی وی فوٹیج میں خاتون سہولت کار کو بھی دیکھا گیا جس نے حملہ آور خاتون کو ایک موبائل فون بھی دیا۔ ذرائع کے مطابق خود کش جیکٹ میں فاسفورس کا بڑی مقدار میں استعمال کیا گیا ۔ دوسری جانب تفتیش کاروں نے حملہ میں ملوث جامعہ کراچی میں زیر تعلیم ایم فل کے ایک طالب علم کو بھی گرفتار کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق طالب علم حملہ آور خاتون سے سوشل میڈیا کے ذریعے رابطے میں تھا جبکہ طالب علم کےلیپ ٹاپ سے جہادی مواد پر مبنی وڈیوز اور لٹریچر بھی بر آمد کیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ 26 اپریل کو ہونے والے خود کش دھماکے میں 3 چینی اساتذہ سمیت 4 افراد ہلاک ہوئے تھے۔