اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

886,334FansLike
10,001FollowersFollow
569,000FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

جتنے بڑے چیلنجز ہیں اتنا بڑا ہی ہمارا ارادہ ہے ، مریم نواز

مریم نواز کا کہنا ہے کہ ملک کو اس وقت بہت سارے چیلنجز کا سامنا ہے لیکن محنت کےساتھ اچھی نیت اور صلاحیت کیساتھ عوام ریلیف دیں گے۔ گورنر ہاؤس میں حمزہ شہباز کی تقریب حلف برادری کے موقعے پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن ) کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا تھا کہ پنجاب کے عوام کو جلد فرق نظر آئے گا۔ جیسی غنڈہ گردی انہوں نے یہاں کی ویسی غنڈہ گردی انہوں نے مدینہ میں کرنے کی کوشش کی۔ مریم نواز کا کہنا تھا کہ عمران خان پاکستان کے سب سے بڑے فتنے کا نام ہے اس فتنے کو جتنی جلدی اسکی اصل جگہ پرپہنچا دیں اس میں ہی پاکستان کا فائدہ ہے۔ انہوں نے پہلے سپریم کورٹ اور پھر لاہور ہائیکورٹ کے احکامات ہوا میں اڑائے۔ مریم نواز کا کہنا تھا کہ جس طرح انہوں نے آئین اور قانون کو پاؤں کے نیچے کچلا اس کی مثال نہیں ملتی ۔ مریم نوازکا مزید کہنا تھا کہ پنجاب کی عوام کو انکا حق ملا ہے یہ قانون اور آئین کی پاسداری ہے۔