اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

885,906FansLike
10,000FollowersFollow
569,000FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

عمران خان نے مبینہ دھمکی آمیز مراسلے کی تحقیقات کے لیے صدر اور چیف جسٹس کو خط لکھ دیا

سابق وزیر اعظم عمران خان نے صدر پاکستان عارف علوی اور چیف جسٹس آف پاکستان عمر عطا بندیا ل کو مبینہ دھمکی آمیز مراسلے کے متعلق خط لکھ دیا۔ خط میں مراسلے پر پبلک انکوائری اور جوڈیشل کمیشن بنانے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ خط میں کہا گیا ہے صدر پاکستان اور چیف جسٹس کے پاس اس مراسلے کی کاپیاں موجود ہیں جو کہ امریکی معاون وزیر خارجہ ڈونلڈ لو نے پاکستانی سفیر امجد مجید کو دی تھی ۔خط میں کہا گیا ہے کہ تحریک انصاف کا موقف ہے کہ خط کے مندجات میں یہ واضح طور پر کہا گیا ہے کہ عمران خان کو تحریک عدم اعتماد کے زریعے عہدے سے ہٹایا جائے ۔خط میں کہا گیا ہے کہ تحریک عدم اعتماد کے ذریعے عمران خان کی برطرفی کا تمام تر عمل انجئنیرڈ تھا۔خط میں عمران خان نے چیف جسٹس سے مطالبہ کیا کہ سپریم کورٹ کھلی سماعتوں کے لیے ایک کمیشن تشکیل دے تا کہ پتا چل سکے کہ اس سازش میں کون کون شامل تھا ۔