اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

885,652FansLike
10,000FollowersFollow
569,000FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

شیخ رشید کے بھتیجے شیخ راشدکو اسلام آباد ایئرپورٹ سے گرفتار کر لیا گیا

شیخ رشید کے بھتیجے شیخ راشد کو مسجد نبوی ﷺمیں نعرے بازی واقعے میں ملوث ہونے کے الزام میں اسلام آباد ائیرپورٹ سے گرفتار کیا گیا ہے ۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ شیخ راشد کو ایف آئی اے کے حوالے کر دیا گیا۔ شیخ راشد نے مسجد نبوی ﷺمیں کابینہ ارکان کے خلاف کی جانے والی نعرے بازی پر خوشی کااظہار کرتے ہوئے مسجد نبویﷺ سے وڈیو بنائی تھی ۔فیصل آباد کے شہری نے واقعے پر عمران خان سمیت 150 افراد کے خلاف مقدمہ درج کروایا ہے۔ مقدمے میں توہین مذہب سمیت 4دفعات شامل کی گئی ہیں ۔جس کے تحت عمر قید تک کی سزا بھی سنائی جا سکتی ہے۔