اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

876,770FansLike
9,999FollowersFollow
568,400FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

مسجد نبویﷺ میں نعرے بازی: عمران خان سمیت 150 افراد کے خلاف توہین مذہب کا مقدمہ درج

مسجد نبوی ﷺمیں پیش آنے والے واقعے کے بعد عمران خان ،شہباز گل ،شیخ رشید اورفواد چوہدری سمیت 150 افراد کے خلاف توہین مذہب کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔مقدمے میں قاسم سوری کو بھی نامزد کیا گیا ہے۔ ایف آئی آر کے متن کے مطابق شیخ رشید کے بھتیجےشیخ راشد کی قیادت میں 150 افراد کو پاکستان سے سعودی عرب لے جایا گیا۔ اس کے علاوہ لندن سے بھی تحریک انصاف کے کارکن سعودی عرب پہنچے ۔مسجد نبوی میں پاکستانی زائرین کو کو ہراساں کیا گیا اور انہیں زبردستی روکنے کی کوشش کی گئی ۔مقدمے میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ یہ سارا واقعہ ایک سوچی سمجھی سازش کے مطابق عمل میں لایا گیا ۔اس حوالے سے شیخ رشید اور ان کے بھتیجے شیخ راشد کی ویڈیو بھی موجود ہیں ہیں جو کہ تفتیش کا حصہ بنیں گی ۔مقدمہ فیصل آباد میں شہری کی درخواست پر درج کیا گیا۔