ایس گروپ آف کمپنیز کے زیر اہتمام کمپنی ملازمین کے اعزاز میں افطار ڈنر،4عمرہ پیکجز تقسیم کیے گئے

ایس گروپ آف کمپنیز نے ملازمین کی فلاح اور حقوق کی ادئیگی کی پاس داری کی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے اس ماہ مبارک بھی ادارے کے ساتھ منسلق سینکڑوں ملازمین کے اعزاز میں افطار ڈنر کا اہتمام کیا۔قرعہ اندازی کے زریعے 4 خوش نصیبوں میں عمرہ پیکجز بھی تقسیم کیے گئے ۔

افطار دنڑ کی تقریب کنال سٹی سرائے عالم گیر کے پر فضا ماحول میں منعقد کی گئی ۔ایس گروپ آف کمپنیز کے چیئرمین چوہدری آفتاب اشرف گوندل تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔

تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جس کے بعد پیغمبر آخر واعظم،حضرت محمد ﷺ کی شان میں نعت مبارک پیش کی گئی ۔تقریب کا آغاز افطار کے اوقات سے چند منٹ قبل ہوا ۔ افطار کے بعد نماز مغرب باجماعت ادا کی گئی ۔ اس موقعے پر آفتاب کرنسی ایکسچینج اور تمام ذیلی اداروں سے تعلق رکھنے والے ورکرز پر لطف ڈنر سے محظوظ ہوئے ۔ کھانے کے بعد قرعہ اندازی کا مرحلہ شروع ہوا۔ قرعہ اندازی کا مرحلہ بہت دلچسپ تھا ۔

جہاں سبھی سماعتیں خدا کے گھر کی حاضری پانے کی منتظر تھی تو دوسری جانب انتظامیہ کی طرف سے قرعہ اندازی کو 4 مرحلوں میں تقسیم کیا گیا ۔ہر مرحلے میں تمام ذیلی ادروں (ایس منی ٹرانسفر، ایس پراپرٹیز، نیوز الرٹ ،کنا ل سٹی ،آواز ایڈ، ٹائیٹن ایڈورٹ ،سٹیذن سوسائیٹی )سے وابسطہ افراد کے باری باری نام قرعہ اندازی میں شامل کیے گئے ۔

قرعہ اندازی میں 4خوش نصیب حرم پاک کی زیارت کے حق دار ٹھرے ۔

چیئرمین ایس گروپ آف کمپنیز چوہدری آفتاب اشرف گوندل نے تمام خوش نصیوں کی نشستوں پر جا کر انہیں یہ خوشخبری سنائی اور مبارک باد پیش کی ۔

خدا کے گھر سے بلاوے کی نوید پانے والے خوش نصیبوں کے پر مسرت جزبات دیدنی تھے۔