اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

864,557FansLike
9,991FollowersFollow
565,200FollowersFollow
188,369SubscribersSubscribe

مئی کے آخری ہفتے میں اسلام آباد کی طرف مارچ کا اعلان کروں گا، عمران خان

تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ سارے پاکستانیوں کو مئی کے آخری ہفتے میں اسلام آباد کی جانب مارچ کی کال دیں گے ،جس کے لیے تیاری چاند رات سے ہی شروع ہوگی ۔ سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ مئی کے آخری ہفتے میں سارے پاکستانیوں کو کال دیں گے۔ صرف تحریک انصاف ہی نہیں بلکہ یہ پورے ملک کی توہین کی گئی ۔بیرونی سازش کے تحت پاکستان کے کرپٹ ترین لوگوں کو ملک پر مسلط کردیا گیا ہے۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ موجودہ کابینہ میں 60 فیصد لوگ ضمانتوں پرہیں ۔ شہباز شریف کو لوگ کرائم منسٹر کہتے ہیں ۔ وزیر اعظم کے خلاف 40 ارب روپے کی کرپشن کے الزامات ہیں ۔عمران خان کا کہنا تھا کہ میں چاہتا ہوں ہو کہ اس حکومت کے خلاف تیاری اب سے شروع کریں ،خاص طور پر اپنے نوجوانوں کو پیغام دینا چاہتا ہوں ۔ نوجوان چاند رات کوتحریک انصاف کےجھنڈے لگا کر باہر نکلیں ۔ساری دنیا کو بتانا ہے کہ پاکستان ایک زندہ قوم ہے۔