اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

864,771FansLike
9,991FollowersFollow
565,300FollowersFollow
188,369SubscribersSubscribe

محمد عامر کی 3 سال بعد فرسٹ کلاس کرکٹ میں واپسی

قومی ٹیم کے سابق فاسٹ بولر محمد عامر بھی برطانیہ میں جاری انگلش کاؤنٹی سیریز میں ان ایکشن نظر آئیں گے۔ محمد عامر گلاسٹر شائرکی نمائندگی کریں گے۔ محمد عامر ٹیم کو جوائن کرنے کے لیے برطانیہ پہنچ چکے ہیں۔ محمد عامر کا کہنا تھا کہ جب انہیں گلاسٹر شائرکی جانب سے دعوت دی گئی تو انہوں نے سوچے سمجھے بغیر یہ آفر قبول کی ۔ ان کا کہنا تھا کہ 3 سال بعد فرسٹ کلاس کرکٹ میں واپسی ان کے لیے بہت معنی رکھتی ہے۔ محمد عامر کاکہنا تھا کہ وہ کوشش کریں گے کہ باقی 3 میچوں میں اپنا 100 فیصد دے سکیں اور نوجوان بولرز کو اپنے تجربے سے مستفید کر سکیں ۔