اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

864,557FansLike
9,991FollowersFollow
565,200FollowersFollow
188,369SubscribersSubscribe

یہ دنیا کے جس ملک میں بھی جائیں گے گندے انڈے اور ٹماٹر پڑیں گے، شیخ رشید

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ یہ دنیا کےجس ملک میں بھی جائیں گے انہیں گندے انڈے اور ٹماٹر مارے جائیں گے ۔یہ ہمیں سلیکٹڈ کہتے تھے اب یہ خود امپورٹڈ ہیں ۔ سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا کہ پاک فوج کا احترام ہونا چاہیے ۔ملک میں ایک دوسرے کے خلاف نفرت تشویش ناک صورت اختیار کر چکی ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ پنجاب میں منحرف ارکان نااہل ہو جائیں گے تو نیا کٹا کھل جائے گا ۔ملک کی سیاسی صورتحال بے حد خطرناک ہے۔روزہ رسول ﷺپر پیش آنے والے واقعے پر ان کا کہنا تھا کہ جو ہوا ایسا بالکل نہیں ہونا چاہیے تھا ۔شیخ رشید نے کہا کہ عمران خان پر برا وقت ہے ۔عمران خان کو ایسے حالات میں چھوڑنا غداری سمجھتا ہوں ہو ں ۔عمران خان کہیں گے تو الیکشن لڑوں گا ۔رانا ثناء اللہ کی کسی بات کا جواب نہیں دوں گا ۔حمزہ شہباز ان کے بچوں کی طرح ہیں ۔شیخ رشید نے کہا کہ میرے فوج کے ساتھ تعلقات ہیں اور مستقبل میں بھی رہیں گے ۔ادارے کو بھی بتا چکا ہوں کہ وہ عمران خان کے ساتھ ہیں۔