اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

877,697FansLike
9,999FollowersFollow
568,500FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

عمران خان فتنہ ہیں انہیں گرفتار کیا جائے گا، رانا ثنا اللہ

رانا ثناء اللہ کا کہنا ہے کہ مسجد نبوی ﷺکے واقعے میں درج مقدمات میں رکاوٹ نہیں بنیں گے۔ اگر کوئی شہری قانو ن کےمطابق کارروائی کرنا چاہتا ہے تو وہ اس کو روک نہیں سکتے ۔اسلام آباد میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ باقاعدہ سازش کے تحت لوگوں کے جذبات کو ابھارا گیا کچھ لوگ پاکستان سے جبکہ کچھ لوگ لندن سے سعودی عرب پہنچے۔جن لوگوں نے یہ عمل کیا ہے انہیں معاف نہیں کیا جائے گا۔ راناثناء اللہ نے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو فتنہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ قانون کے مطابق ان کو بالکل گرفتار کیا جائے گا ۔عمران خان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ کسی نے چاند رات کو احتجاج کی کال دی ہے لوگ چاند رات کو ایک دوسرے سے گلے ملتے ہیں اور یہ نوجوان نسل کو گمراہ کرنے پر پر تلے ہیں ۔