اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

877,697FansLike
9,999FollowersFollow
568,500FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

کور کمانڈر پشاور کے متعلق سنیئر سیاستدانوں کے حالیہ بیانات نامناسب ہیں ، ترجمان پاک فوج

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کے سربراہ میجر جنرل بابر افتخار کا کہنا ہے کہ پشاورکورکمانڈر سے متعلق اہم اور سینیئر سیاستدانوں کے حالیہ بیانات انتہائی نامناسب ہیں، سینیئرقومی سیاسی قیادت سے توقع ہےکہ وہ ادارے کے خلاف متنازع بیانات سے گریز کریں ۔

آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ پشاورکور دو دہائیوں سے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ہر اول دستے کا کردار ادا کر رہی ہے۔افواج کے سپاہی اورافسران وطن کی خودمختاری اور سالمیت کی حفاظت جان ہتھیلی پر رکھ کرکر رہے ہیں۔ ایسے بیانات جوانوں اور قیادت کے مورال اور وقار پر منفی اثر ڈالتے ہیں۔