اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

852,977FansLike
9,985FollowersFollow
563,800FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

آرمی چیف کی تقرری کے معاملے کو موضوع بحث بنا کر متنازعہ بنایا جارہا ہے ، ڈی جی آئی ایس پی آر

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کے سربراہ میجر جنرل بابر افتخار کا کہنا ہے کہ آرمی چیف کی تقرری کے معاملے کو بلا جواز موضوع بحث بنا کر اس عہدے کو متنازعہ بنایاجا رہا ہے ۔نجی ٹی وی دنیا نیوز پر گفتگو کرتے ہوئے میجر جنرل بابر افتخار کا کہنا تھا کہ آرمی چیف کا عہدہ بہت اہمیت کا حامل ہے آرمی چیف کی تقرری کا طریقہ کار آئین اور قانون میں واضح کر دیا گیا ہے ۔ وقت آنے پر آرمی چیف کی تقرری ہو جائے گی ۔ترجمان پاک فوج کا کہنا تھا کہ آرمی چیف کے عہدے کوبلاوجہ موضوع بحث بنا نا اسے متنازعہ بنانے کے مترادف ہے ۔یہ نہ تو ملک اور نہ ہی ادارے کے مفاد میں ۔ترجمان پاک فوج کا کہنا تھا درخواست ہے کہ اس عہدے کو موضوع بحث نہ بنایا جائے۔