اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

877,292FansLike
9,999FollowersFollow
568,500FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

عوام مہنگائی سے پریشان ہیں اور سعودی عرب پاکستان سے ناراض ہے، مولانا فضل الرحمان

پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل ارحمان کا کہنا ہے کہ عوام مہنگائی سے پریشان ہیں جبکہ سعودی عرب پاکستان سے ناراض ہے۔

کراچی پریس کلب میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ جمہوریت اکژیت کے فیصلے کو تسلیم کرنے کا نام ہے۔ہم جمہوری اصولوں کی بنیاد پر بات کر رہےہیں ۔

فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ عوام بجلی کے بلوں اوربچوں کی فیسیں بھی ادا نہیں کر پارہی ۔ آئی ایم ایف کا دباؤ مسلسل برقرار ہے۔حکومت تمام اتحادیوں کے ساتھ مل کر فیصلے کر رہی ہے۔

سربراہ پی ڈی ایم کا کہنا تھا کہ گزشتہ 4 سال میں ترقی کا سفر متاثر ہوا۔گزشتہ دور میں ملکی ترقی کی راہ میں رکاوٹیں پیدا کی گئی ۔پاکستان کو ترقی یافتہ ملکوں کی صفوں میں شامل کرنا انتہائی مشکل کام ہے۔