اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

881,474FansLike
10,002FollowersFollow
568,800FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

منی لانڈرنگ کیس: وزیراعظم اور وزیراعلی پنجاب پر فرد جرم عائد نہ ہوسکی

لاہور کی اسپیشل سنٹرل عدالت میں وزیراعظم شہباز شریف اور ان کے بیٹے وزیراعلی پنجاب حمزہ شہباز کے خلاف 16 ارب روپے منی لانڈرنگ کیس کی سماعت ہوئی ۔وزیر اعلی پنجاب حمزہ شہباز عدالت میں پیش ہوئے جبکہ ان کے والد وزیراعظم شہباز شریف نے وکیل کے ذریعے حاضری سے معافی کی درخواست دائر کی ۔ وزیراعظم کے وکیل امجد پرویز نے موقف اختیار کیا کہ وزیراعظم میڈیکل چیک اپ کے لیے لندن میں ہیں ۔انھیں کمر درد کا مسئلہ ہے ۔ عدالت نے ریمارکس میں کہا کہ شہباز شریف کو بیرون ملک دورے کا شیڈول بدل لینا چاہیے تھا کیونکہ آج معمول کی پیشی نہیں تھی۔

وزیر اعظم کے وکیل امجد پرویز نے موقف اختیار کیا کہ گزشتہ حکومت کے دور میں ہمارے خلاف گواہان نے اپنے بیانات میں کسی جرم کا ذکر نہیں کیا بلکہ اس کیس میں سابق وزیرداخلہ شیخ رشید نے خود بیٹھ کر گواہان کے بیانات لکھوائے۔ عدالت نے شہباز شریف کی حاضری سے معافی کی استدعا منظور کرتے ہوئے ۔وزیراعظم اور وزیر اعلی کو 21 مئی کو فرد جرم عائد کرنے کے لئے دوبارہ طلب کر لیا۔