اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

885,569FansLike
9,999FollowersFollow
569,000FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

گورنر پنجاب کی تقرری کا معاملہ :وزیراعظم نے ایک اور سمری صدر کو بجھوا دی

گورنر پنجاب کی تقرری کے معاملے پر وزیراعظم شہباز شریف نے دوسری سمری صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کو ارسا ل کی ہے۔ نئے گورنر پنجاب کی تقرری کے معاملے پر وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے بھجوائی گئی سمری میں بلیغ الرحمان کو گورنر پنجاب بنانے کی سفارش کی گئی ہے۔وزیراعظم کا کہنا ہے کہ گورنر پنجاب کے لیے بلیغ الرحمان ہی موضوع رہیں گے ۔

تفصیلات کے مطابق صدر مملکت 30 مئی تک نئے گورنر کی تقرری کےپابند ہیں ۔

یاد رہے کہ صدر مملکت نے گزشتہ روز وزیراعظم کو سمری پر نظر ثانی کی سفارش کی تھی ۔صدر نے وزیر اعظم کے خط کاجواب دیتے ہوئے کہا تھا کہ وہ آرٹیکل 48 کے مطابق نئے گورنر کی تقرری پر نظرثانی کریں ۔صدر کی خوشنودی تک گورنر اپنے عہدے پر فائز رہے گا۔