اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

864,222FansLike
9,990FollowersFollow
565,200FollowersFollow
188,369SubscribersSubscribe

بلوچستان کے جنگلات میں لگنے والی آگ پرقابو نہ پایا جا سکا،35 فیصد جنگل جل گیا

دو ہفتے قبل بلوچستان اور خیبرپختونخوا کی سرحد پر زیتون اور چلغوزےکے جنگلات میں لگنے والی آگ پر تمام تر کوششوں کے باوجودبھی قابو نہ پایا جاسکا۔

شیرانی فاریسٹ آفیسر عتیق کاکڑ نے کہا ہے کہ اب تک 35 فیصد جنگل جل چکا ہے۔آگ نے بلوچستان کے اضلاع شیرانی اور موسیٰ خیل میں کوہ سلیمان کے جنگلات کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے۔انہوں نے دعویٰ کیا کہ محکمہ جنگلات کے 45 اہلکار اور 35 مقامی لوگ آگ بجھانے کی کوششوں میں مدد کر رہے ہیں۔اس کے علاوہ پاک فوج کے 2، این ڈی ایم اےکا1 اور ایران سے بجھوایا گیا ایک ہیلی کاپٹر بھی امدادی کاروائیوں میں حصہ لے رہا ہے۔شیرانی فاریسٹ آفیسرکے مطابق خیبرپختونخوا کی امدادی ٹیمیں بھی سرحد کے دوسری جانب سے آگ پر قابو پانے کی کوشش کر رہی ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق اب تک آگ کے باعث 3 افراد جاںبحق جب کہ آگ پر قابو پانے کی کوشش میں 7افراد زخمی ہوئے ہیں۔ ڈویژنل فارسٹ آفیسر نے بتایا کہ جنگل کے قریبی گاؤں میں رہنے والے سینکڑوں لوگ اپنے گھر بار چھوڑنے پر مجبور ہو گئے ہیں۔

واضح رہے کہ شیرانی جنگل دنیا کے سب سے بڑےچلغوزے کے جنگلات میں سے ایک ہے۔ پاکستان سالانہ6 لاکھ 40 ہزار کلو گرام چلغوزہ پیدا کرتا ہے جو کہ دنیا کی کل پیداوار کا 15 فیصد ہے۔