عمران خان نے 25 مئی کو اسلام آبادمارچ کا اعلان کر دیا

تحریک انصاف نے لانگ مارچ کی تاریخ کا اعلان کر دیا،تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ تمام کارکن 25 مئی کو اسلام آباد میں سری نگر ہائی وے پر جمع ہوں گے۔

عمران خان 25 مئی کو3 بجے سری نگر ہائے وے پر کارکنوں سے خطاب کریں گے۔

سابق وزیر اعظم عمران خان نے اسلام آبادمیں کور کمیٹی اجلاس کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ جب تک الیکشن کی تاریخ اوراسمبلی تحلیل نہیں کی جائیں گی کسی بھی صورت میں اسلام آباد سے نہیں ہٹیں گے۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ تمام اداروں بیوروکریسی اور پولیس کو پیغام دینا چاہتا ہوں کہ اگر انہیں پریشان کیا گیا یا ان کے کارکنوں کے خلاف ایکشن لیا گیا تو سب کے خلاف ایکشن لیں گے۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ فوج اگر نیوٹرل ہے تووہ نیوٹرل ہی رہیں ۔ کارکنوں کو پر امن رہنے کی اپیل کرتا ہوں ۔

سابق وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ حکومت ایک روز قبل انٹرنیٹ اور پیٹرول بھی بند کر دے گی اس لیے کارکنوں سے اپیل کرتا ہوں جتنا جلدی ہو سکے اسلام آباد کے لیے نکلیں ۔

عمران خان نے شہباز شریف کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہاکہ بھارت نے روس سے سستے داموں تیل خرید کر ملک میں تیل کی قیمتیں کم کر دی۔ ہم ابھی بھی مہنگا تیل خرید رہے ہیں ۔