اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

867,884FansLike
9,992FollowersFollow
565,900FollowersFollow
188,369SubscribersSubscribe

ن لیگ آج پھر اسپیکر پنجاب اسمبلی کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع کرائے گی

مسلم لیگ (ن)نےاسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی کے خلاف دوبارہ تحریک عدم اعتماد جمع کرانے کا اعلان کر دیا ہے ۔

آج ہونے والے اجلاس میں چیئرمین آف پینل نے تحریک عدم اعتماد جمع کرانے والے مسلم لیگ (ن )کے ایم پی اے سمیع اللہ چوہدری کی غیر موجودگی کے باعث پرویز الٰہی کے خلاف تحریک عدم اعتماد کو غیر فعال کر قرار دیتے ہوئے نمٹا دیا تھا ۔

دوسری جانب مسلم لیگ (ن) نےاسپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الٰہی کے خلاف دوبارہ تحریک عدم اعتماد جمع کرانے کا اعلان کیا ہے ، معاملے پر مشاورت کے لیے لیگی ارکان کا اجلاس جاری ہے ۔

مسلم لیگ (ن )کے رکن پنجاب اسمبلی خلیل طاہر سندھو کا کہنا تھا کہ پرویز الہی کے خلاف آج دوبارہ تحریک عدم اعتامدجمع کرائیں گے۔