اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

885,652FansLike
10,000FollowersFollow
569,000FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

برازیل: ایئر پورٹ کی سکرینوں پر فحش فلمیں چلنے لگیں

برازیل ایئر پورٹ کے حکام نے واقعے کا ذمہ دار اشتہارات چلانے والی کمپنیوں کو ٹھرایا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ سکرینوں کا کنٹرول انتظامیہ کے پاس نہیں ۔نجی اشتہاراتی کمپنی اسکرینوں کے معاملات کو دیکھتی ہے۔

عالمی میڈیا کے مطابق معاملہ ہیکنگ کا ہے۔

معاملہ ریو ڈی جنیرو کے ہوائی اڈے پر پیش آیا جہاں الیکٹرانک ڈسپلے کی اسکرینوں پر اچانک فحش ویب سائیٹس چلنے لگی ۔مسافروں کی شکایت کے بعد پولیس سے رابطہ کیا گیا۔
سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو زمیں دیکھا گیا کہ مسافروں نے اپنے بچوں کی آنکھوں پر ہاتھ رکھ لیے یا ان کے چہرے دوسری جانب کر دیے۔