اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

885,569FansLike
9,999FollowersFollow
569,000FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

نیپال : لاپتہ طیارے کا ملبہ 20 گھنٹے بعد مل گیا، 14 لاشیں نکال لی گئیں

طیارے کے لاپتہ ہونے کے تقریباً 20 گھنٹے بعد 14،500 فٹ کی بلندی سے ملبے کے ٹکڑے پہاڑی علاقے سے مل گئے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق، امدادی کارکنوں نے پیر کے روز نیپال کے مستنگ ضلع میں گر کر تباہ ہونے والے تارا ایئرلائن کے طیارے کے ملبے سے 14 لاشیں نکالیں، جس میں 22 افراد سوار تھے، مسافروں میں 4 کا تعلق بھارت سے تھا ۔

نیپالی فوج کے مطابق اتوار کی صبح گر کر تباہ ہونے والے مسافر طیارے کے ملبے کے ٹکڑے شمال مغربی نیپال کے مستانگ ضلع میں 14,500 فٹ کی بلندی پر پائے گئے۔امدای کاروائیوں میں فوجی ہیلی کاپٹرز اور رضا کار حصہ لے رہے ہیں ۔