اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

885,652FansLike
10,000FollowersFollow
569,000FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

پاکستان کے لیے خدمات کے عوض ڈیرن سیمی کو ستارہ پاکستان مل گیا

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں پشاور زلمی کی کپتانی کر چکے ویسٹ انڈیز کے کرکٹر ڈیرن سیمی کو حکومت پاکستان کی جانب سے سول ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔

ٹوئٹر پر ڈیرن سیمی نے ستارہ پاکستان کا اعزازوصول کرنے کی تصویر شیئر کی۔

ڈیرن سیمی نے تصویر کے ساتھ تحریر میں خوشی کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ میں اسٹار آف پاکستان کا ایوارڈ وصول کر رہا ہوں، یہ میرے لیے فخر کا لمحہ ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ برس 14 اگست کو یوم آزادی کے موقع پر صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے مختلف شعبوں میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے پاکستانیوں کے علاوہ دوسرے ممالک کے شہریوں کوبھی پاکستانی سول ایوارڈز دینے کی منظوری دی تھی۔