اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

885,569FansLike
9,999FollowersFollow
569,000FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

بجلی کی قیمت میں بھی 8 روپے اضافے کا امکان

تیل کی قیمتوں میں اضافے کے بعد حکومت نے بجلی کے نرخوں میں اضافے کا پلان تیار کر لیا۔

وزارت توانائی کے ذرائع کے مطابق جولائی کے آغاز سے بجلی کی فی یونٹ قمیت میں 8 روپے تک کے اضافے کا امکان ہے۔

نیپرا کے فیصلے کے بعد پاور ڈویژن بجلی کی ٹیرف میں اضافے کا حتمی فیصلہ کر سکے گا۔

تفصیلات کے مطابق نیپرا نے پاور ڈسٹری بیوشن کمپنیوں کی مالی ضروریات پر سماعت مکمل کر لی ہے جبکہ رواں ہفتے نیپرا کی جانب سے فیصلے متوقع ہیں۔ ذرائع کے مطابق فیصلہ کے بعد وفاقی حکومت بھی ٹارگٹڈ سبسڈی کا فیصلہ کرے گی۔

ذرائع کے مطابق ایندھن کی قیمتوں میں اضافے کے بعد بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ بجلی بنانے والی کمپنیاں مہنگے داموں فرنس آئل خرید رہی ہیں ۔۔ اس وقت ملک میں بجلی کا بنیادی ٹیرف 10 روپے سے زائد ہے۔ جبکہ پیداواری کمپنیاں 16 روپے فی یونٹ کے حساب سے بجلی پیدا کر رہی ہیں ۔