اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

885,569FansLike
9,999FollowersFollow
569,000FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

نمرہ کاظمی سندھ ہائی کورٹ میں پیش ، عمر کے تعین کے لیےٹیسٹ کرایا جائے ، عدالت

کراچی سے پنجاب میں مرضی سے شادی کرنے والی لڑکی نمرہ کاظمی کو سندھ ہائی کورٹ میں پیش کر دیا گیا۔

سندھ ہائی کورٹ کے جسٹس اقبال کلہوڑو نے کیس سماعت کی ۔ آئی جی سندھ کامران فضل اور اڈیشنل آئی جی غلام نبی بھی عدالت میں پیش ہوئے۔ نمرہ کاظمی کے شوہر کو بھی پولیس نے عدالت میں پیش کیا۔

جسٹس اقبال کلہوڑو نے سماعت کے دوران نمرہ کاظمی سے استفسار کیا کہ کیا آپ پڑھتی ہیں ۔ نمرہ نے جواب دیا جی میں 10 ویں کی طالب علم ہوں ۔ جسٹس اقبال کلہوڑو نے سوال کیا کہ پھر تو آپ کی عمر 18 سال سے کم ہو گی ؟ نمرہ نے جواب میں کہا کہ میری عمر 18 سال سے زائد ہے اسکول میں داخلے کے وقت کم لکھوائی گئی ۔ عمر کے تعین کے لیے میرا میڈیکل ٹیسٹ کرایا جائے ۔ عدالت نے نمرہ کا ٹیسٹ کروانے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ نمر ہ کو شیلٹر ہاؤس منتقل کیا جائے ۔ اگر ٹیسٹ میں نمرہ کی عمر 18 سال ہوئی تو شوہر کے ساتھ جانے کی اجازت دے دیں گے۔

یاد رہے کہ نمرہ کے ب فارم کے مطابق عمر 14 سال ہے جبکہ نکاح نامے میں اس کی عمر 18 سال درج ہے۔نمر 20 اپریل کو کراچی کے علاقے سعود آباد سے لاپتہ ہوئی تھی ۔نمرہ نے ڈیرہ غازی خان کے رہائشی نجیب شاہ رخ سے آن لان گیمنگ کے دوران دوستی کے بعد شادی کی تھی ۔