اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

885,652FansLike
10,000FollowersFollow
569,000FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

حکومت کے پاس زہر کھانے کے بھی پیسے نہیں ، مصدق ملک

وزیر مملکت برائے پٹرولیم مصدق ملک کا کہنا ہے کہ حکومت کے پاس زہر کھانے کو بھی پیسے نہیں ۔

پارلیمنٹ ہاؤس میں سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے پٹرولیم کا اجلاس ہوا۔اجلاس میں وزیر مملکت مصدق ملک ،سیکرٹری پٹرولیم ،چیئرمین اوگرا اور ڈی جی گیس سمیت کاروباری شخصیات نے شرکت کی ۔

وزیر مملکت نے کمیٹی کو بتایا کہ حکومت کا کام پٹرلیم مصنوعات کی قیمتوں کو ریگولیٹ کرنا ہے۔مصدق ملک نے کہا کہ سابق حکومت نے روس کو تیل کی خریداری کے لیے خط ضرور لکھا تھا لیکن اس حوالے سے کوئی معائدہ نہیں کیا گیا۔

سیکرٹری پٹرولیم نے بتایا کہ گیس سیکٹر کا گردشی قرضہ 1500 ارب روپے تک پہنچ چکا ہے۔