اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

885,569FansLike
9,999FollowersFollow
569,000FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

دعا زہرہ عدالت میں پیش نہ کی جا سکی ،آئی جی سندھ کو شوکاز نوٹس جاری

سندھ ہائی کورٹ میں دعا زہرہ اور نمرہ کاظمی کے متعلق درخواستوں پر سماعت ہوئی ۔

نمرہ کاظمی کو عدالت میں پیش کر دیا گیا لیکن دعا زہرہ کو عدالت میں پیش نہیں کیا جا سکا۔
سندھ ہائی کورٹ کے جسٹس اقبال کلہوڑو نے آئی جی پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بتایا جائے کہ دعا کہا ں ہے ۔ابھی تک عدالت میں پیش کیوں نہیں گیا ؟ کیا سندھ پولیس اتنی نا اہل ہو چکی ہے کہ ابھی تک بچی کو بازیاب نہیں کرایا جا سکا؟

ایڈوکیٹ جنرل سندھ نے کہا کہ بچی مانسہرہ میں ہے پولیس نے بچی کو بازیاب کرانے کے لیے چھاپہ مارا لیکن پتا چلا کہ وہ پولیس کے آنے سے قبل وہا ں سے فرا ر ہو گئے ۔
جسٹس آغا فیصل نے ریمارکس دیے کہ ہمارا کوئی ذاتی مسئلہ نہیں ۔ایک بچی لاپتہ ہے ۔لیکن جتنا وقت آپ عدالت کو مطمئن کرنے میں لگا رہے ہیں اگر اتنا وقت بچی کی بازیابی میں لگاتے تو بچی مل بھی جاتی ۔

جسٹس اقبال کلہوڑو نے ریمارکس میں کہا کہ پچھلی سماعت تک بچی کو کے پی پہنچایا گیا،اب بتایا جا رہا ہے کہ وہ ہزارا میں ہے، کل کو پتا چلے کہ بچی افغانستان پہنچ چکی ہے۔تو ہم کیا کریں گے؟

جسٹس اقبال کلہوڑو نے ریمارکس میں کہا کہ ہم نے ہر طرح کی رعایت دی ۔ عدالت 21 دنوں سے احکامات جاری کر رہی ہے۔سندھ پولیس بچی کو بازیاب نہیں کرائے گی تو کون کرائے گا؟
عدالت نے آئی جی سندھ کو شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے جمعہ کے روز تک کیس کی سماعت ملتوی کر دی ۔ عدالت نے ریمارکس میں کہا کہ اگر بچی کو اگلی سماعت تک عدالت میں پیش کر دیا گیا تو شوکاز نوٹس واپس لے لیا جائے گا۔