اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

885,569FansLike
9,999FollowersFollow
569,000FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

افغانستان : خواتین کاطالبان کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

افغانستان کے دالحکومت کابل میں 2درجن کے قریب افغان خواتین نے "روٹی، کام، آزادی” کے نعرے لگاتے ہوئے 29 مئی کو اپنے حقوق پر طالبان کی سخت پابندیوں کے خلاف احتجاج کیا۔

خواتین مظاہرین نےاحتجاج کے دوران کابل میں وزارت تعلیم کے دفتر کے باہر نعرے بازی کی ، خواتین کا کہنا تھا کہ تعلیم ان کا بنیادی حق ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق خواتین نے اپنے چہرے ڈھانپ رکھے تھے۔

خواتین نے اپنے حقوق کے لیے چند سو میٹر تک مارچ کیا۔ طالبان کی جانب سے محکمہ تعلیم کے دفتر کے سامنے سادہ لباس میں اسلحہ بردار اہلکار تعینات کر رکھے تھے۔
اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق خواتین نے بتایا کہ انتظامیہ کی جانب سے ان کے موبائل فون بھی چھین لیے گئے اور مظاہرے کی وڈیو اور تصاویر بنانے کی بھی اجازت نہیں دی گئی ۔

یاد رہے کہ گزشتہ برس اگست سے اقتدار میں آنے والی طالبان انتظامیہ نے خواتین کے تعلیم حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ اکلیے سفر کرنے اور ہوٹلوں میں مردوں کے ساتھ کھانے پر بھی پابندی لگا دی ہے۔

نئے احکامات کے مطابق خواتین عوامی مقامات پر مخصوص نیلے رنگ کا ٹوپی والا برقعہ پہنے بغیر بھی باہر نہیں نکل سکتی ۔