اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

885,337FansLike
9,999FollowersFollow
568,900FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

سدھو موسیٰ والا قتل: گینگسٹر گروپ نے ذمہ داری قبول کر لی

بھارتی پنجاب پولیس کے مطابق28 سالہ گلوکار سدھو موسیٰ والا کے قتل کی ذمہ داری کینیڈا میں مقیم گینگسٹر گولڈی برار کی جانب سے قبول کر لی گئی ہے۔

دہلی پولیس کے اسپیشل سیل کے ذرائع کا کہنا ہے کہ گولڈی برار لارنس بشنوئی گینگ کاحصہ ہے۔ جبکہ گینگ کے متعدد ارکان پہلے ہی کئی کیسوں میں سزا یافتہ ہیں ۔

گولڈی برار کا کہنا ہے کہ سدھو ان کے دو ساتھیوں وکی مڈھوکھیرا اور گرلال برار کے قتل میں ملوث تھا۔ پولیس نے علم ہونے کے باوجود بھی سدھو کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی جس کے باعث سدھو سے بدلے کے طور پر اسے قتل کروایا گیا ہے۔

یاد رہے کہ 28 سالہ پنجابی گلوکار اور کانگریس کے رہنما سدھو موسیٰ والا کو گزشتہ روز ساتھیوں سمیت ان کی گاڑی میں گولیوں کا نشانہ بنایا گیا تھا۔
نامعلوم حملہ آوروں نے سدھو کی گاڑی پر 30 سے زائد گولیاں فائر کی ۔ حملے میں سدھو موقعے پرہی دم توڑ گیا جبکہ اس کے دو ساتھی بھی شدید زخمی ہوئے جنہیں اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔