اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

863,285FansLike
9,988FollowersFollow
565,100FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

جنگل میں آگ لگانے کا کیس :ٹک ٹاکر ڈولی کی عبوری ضمانت منظور

پاکستان کی معروف ٹک ٹاکرنوشین سعید عرف ڈولی کو8 جون تک عبوری ضمانت مل گئی ۔

اسلام آباد ہائی کورٹ نے ملزمہ کی درخواست ضمانت8 جون کےمنظور کرتے ہوئے ایک لاکھ روپے کے مچلکے جمع کروانے کا حکم دیا ہے۔

عدالت نے ملزمہ کے وکیل پر تاخیرسے پہنچنے پربرہمی کا اظہار بھی کیا۔ ملزمہ کے وکیل نے کیس کی تیاری کے لیے وقت مانگ لیا۔

یاد رہے کہ ٹک ٹاک اسٹار ڈولی کی گزشتہ دنوں میں سوشل میڈیا پر آ گ کے ساتھ واک کی بنائی گئی ایک وڈیو وائرل ہوئی تھی ۔جس کے بعد ملزمہ پر الزام عائد کیا گیا کہ انہوں نے مارگلہ فاریسٹ میں وڈیو بنانے کے لیےجنگل میں آگ لگائی ہے۔

ملزمہ کے خلاف اسلام آباد کے تھانہ کوہسار میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔