اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

863,439FansLike
9,988FollowersFollow
565,200FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

وزیر اعظم ، وزیر داخلہ اور آئی جی کے خلاف مقدمات کی درخواست

تحریک انصاف کے دھرنے میں پولیس کی جانب سے شرکاء کو تشدد کا نشانہ بنانے کے خلاف تحریک انصاف نے وزیر اعظم شہباز شریف، وزیر داخلہ رانا ثنااللہ اور آئی جی اسلام آباد کے خلاف مقدمات درج کروانے کے لیے درخواست دائر کر دی ۔

تحریک انصاف کے رہنما اعظم سواتی کی جانب سے اسلام آباد کے تھانہ سیکرٹیریٹ میں مقدمات کی درخواست دائر کی گئی ہے۔

سینٹر اعظم سواتی کی جانب سے دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ میں نے 25 مئی کو اسلام آباد میں تحریک انصاف کے پر امن احتجاج میں شرکت کی ۔پولیس نے بلا جواز تشدد کا نشانہ بنایاجس کے باعث میرے بازو اور جسم کے دوسرے حصوں پر زخم آئے ۔مجھے زخمی حالت میں پولی کلینک اسپتال منتقل کیا گیا۔

درخواست کے ساتھ اسپتال کی میڈیکل رپورٹ بھی جمع کرائی گئی ۔ اعظم سواتی کا کہنا ہے کہ پولیس کے تشدد کے باعث گاڑی کو بھی نقصان پہنچا۔