اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

884,864FansLike
9,999FollowersFollow
568,900FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

پیپلز پارٹی :کالعدم تحریک طالبان سے مزاکرات میں پیش رفت کامعاملہ پارلیمنٹ میں لانے کے لیے تین رکنی کمیٹی قائم کر دی

کالعدم تحریک طالبان پاکستان اور افغان طالبان سے مزاکرات کا معاملہ پارلیمنٹ کو اعتماد میں لیا جائے ۔پاکستان پیپلز پارٹی نے سیاسی جماعتوں سے مشاورت کے لیے تین رکنی کمیٹی قائم کر دی ۔ کمیٹی میں فرحت اللہ بابر، شیری رحمان اور قمر زمان کائرہ شامل ہیں ۔

گزشتہ روز زرداری ہاؤس اسلام آباد میں پارٹی کا ایک اعلی سطح کا اجلاس ہوا ہے جس میں دہشت گردی سے معاملات پر تبادلہ خیال ہوا۔ اجلاس میں تحریک طالبان افغانستان اور تحریک طالبان پاکستان کے ساتھ ہونے والی حالیہ پیش رفت پر بات ہوئی۔

پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ پاکستان پیپلزپارٹی تمام فیصلے پارلیمان میں ہونے پر یقین رکھتی ہے۔ ہم اتحادی جماعتوں سے رابطہ کرکے آگے بڑھنے کے لئے اتفاق رائے پیدا کریں گے۔