اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

863,193FansLike
9,988FollowersFollow
565,100FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

عامر لیاقت اپنے مرنے کے بعد لوگوں کو کون سا گانا سنانا چاہتے تھے؟

مرحوم رکن قومی اسمبلی اور معروف میزبان ڈاکٹر عامر لیاقت کی زندگی کے دوران کی ایک وٖڈیو سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر خوب وائرل ہو رہی ہے جس میں وہ اپنے مرنے کے بعد گانے کے متعلق رائے کا اظہار کرتے دیکھائی دیے۔

وڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ عامر لیاقت پروگرام کے میزبان گلوکار احمد جہانزیب سے کہتے ہیں کہ میرے مرنے کے بعد ایک گانا لوگوں کو ضرور سنانا اور وہ گانا ہے ”میرے بعد کس کو ستاؤ گے“ عامر لیاقت نے جزبات کااظہار کرتے ہوئے کہاکہ میرے بعد کسی کو ستاؤ گے کیونکہ میرے بعد مجھ جیسا کوئی ملے گا نہیں اور جب میں رہوں گا ہی نہیں تو کس کو ستاؤ گے۔

یاد رہے کہ عامر لیاقت نے جمعرات کے روز وفات پائی جبکہ 10 جون کو ان کی نماز جنازہ ادا کرنے بعد انہیں عبداللہ شاہ غازی مزار کے احاطے میں سپرد خاک کیا گیا تھا۔