تیسرا ون ڈے : پاکستان کا ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

ملتان :ویسٹ انڈیز کے خلاف ون ڈے سیریز کے تیسر ے اور آخری میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

کپتان بابر اعظم کا کہنا تھا کہ ٹیم میں 2 تبدیلیاں کی گئی ہیں ۔حارث رؤف کی جگہ ٹیم میں شاہ نواز دھانی کو جبکہ شاہین شاہ آفریدی کی جگہ حسن علی کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔شاہ نواز دھانی آج ون ڈے میں ڈبیو کریں گے۔

دوسری جانب ویسٹ انڈیز کے کپتان نکولس پورن کا کہنا تھاکہ کوشش رہے گی کہ شاہین شاہ آفریدی کی غیر موجودگی میں میزبان ٹیم پر پریشر بڑھا سکیں اور آخری میچ جیت کر جائیں ۔

یاد رہے کہ 3 میچوں پر مشتمل ہوم سیریز میں قومی ٹیم کو2-0 کی واضح برتری حاصل ہے۔