اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

882,597FansLike
10,001FollowersFollow
568,900FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

میرے گیم شو کا آغاز عامر لیاقت کی وجہ سے ہوا، فہد مصطفیٰ

پاکستان فلم انڈسڑی کے معروف اداکار اور گیم شو ہوسٹ فہد مصطفیٰ کا کہنا ہے کہ میرے گیم شو کا کریئر عامر لیاقت کی وجہ سے شروع ہوا۔

اپنی نئی آنے والی فلم کی پروموشن کے حوالے سے انٹرویو دیتے ہوئے فہد مصطفیٰ کا کہنا تھا کہ دور حاضر کے ٹی وی پر گیم شو کی بنیاد عامر لیاقت نے رکھی وہ ہمیشہ سے عامر لیاقت کے فین تھے اور ان کے دل میں عامر لیاقت کے لیے بہت عزت اور احترام رہا۔

ان کا کہنا تھا عامر لیاقت بطور ٹی وی ہوسٹ ایک ایسی شخصیت تھی جسے ہر کوئی کاپی کرنا چاہتا تھا۔میرا بطور گیم شو ہوسٹ کریئر کاآغاز کرنا صرف اور صرف عامر لیاقت کی بدولت تھا۔عامر لیاقت پاکستان کی تاریخ کے ایک کامیاب ترین ہوسٹ تھے لیکن انہوں نے اپنی زندگی کے آخری دنوں میں بہت مشکلات دیکھی ۔

فہد مصطفیٰ کا کہنا تھا کہ وہ ان کی اگلی زندگی کے لیے دعا گو ہیں لیکن میں سوچ بھی نہیں سکتا تھا کہ وہ ایسے چلے جائیں گے۔