اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

886,817FansLike
10,001FollowersFollow
569,000FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

روس کا یوکرین کے کیمیائی پلانٹ پر حملہ

روسی افواج نے یوکرین کے شہر سیویروڈونٹسک میں کیمیائی پلانٹ پر حملہ کیاجہاں تقریباً 800 شہریوں نے پناہ لے رکھی تھی ۔حملے میں 12 افراد کے ہلاک ہونے کی اطلاعات ہیں ۔

یوکرینی میڈیا کے مطابق یوکرین کے مشرقی علاقوں میں اس وقت دونوں ملکوں کے درمیان جنگ میں ایک بار پھر تیزی آ گئی ہے۔روس کے فضائی حملوں نے جنگ کے دوران وسطی یوکرین میں وینیٹسیا کے ہوائی اڈے کو تباہ کر دیا۔ روسی گولہ باری کی وجہ سے یوکرین کے سیویروڈونٹسک شہر میں ایک کیمیکل پلانٹ میں زبردست آگ لگ گئی ہے ۔یوکرینی حکام کا کہنا ہے کہ حملے کے وقت پلانٹ کے اندر800 شہریوں نے پناہ لے رکھی تھی۔ جبکہ فضائی حملے کے بعد پلانٹ میں آگ لگ چکی ہےاور ایندھن کا اخراج بھی شروع ہو چکا ہے۔ یوکرینی حکام کا کہنا ہے کہ حملے کے باوجود پلانٹ کا کنٹرول انہیں کے پاس ہے۔

عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق مشرقی یوکرین پر کنٹرول روس کی کوششوں کا مرکز بن گیا ہے۔ روسی فوج لوہانسک اور ڈونیٹسک کے علاقوں پر قبضہ کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔

یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے کہا کہ ڈونباس میں روسی فوجیوں کو بہت اہم جانی نقصان ہوا ہے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ یوکرین کی افواج نے جنوب مشرقی علاقوں کھیرسن اور زپوریزہیا کے دیہاتوں اور قصبوں پر دوبارہ قبضہ کر لیا ہے۔یوکرین اپنے اتحادیوں سے مزید ہتھیاروں کی درخواست کر رہا ہے اور خبردار کیا ہے کہ روس کے پاس کم از کم 10 گنا زیادہ ہتھیار موجود ہیں ۔