اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

865,528FansLike
9,992FollowersFollow
565,300FollowersFollow
188,369SubscribersSubscribe

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی بریت، 24 گھنٹوں میں 4کشمیری شہید

مقبوضہ وادی میں قابض بھارتی فوج نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 4 نہتے کشمیریوں کو شہید کردیا۔

تفصیلات کے مطابق جنت نظیر کشمیر میں بھارتی ریاستی دہشت گردی جاری ہے۔ قابض فوج نے چوبیس گھنٹوں کے دوران چار دیگر نہتے کشمیریوں کو شہید کر دیا۔کشمیر میڈیا سروس نے بتایا کہ بھارتی فورسز نے ضلع پلوامہ کے علاقے دربگام میں 3 اور سری نگر کے علاقے پالپورہ میں1 نوجوان کو نشانہ بنایا۔

قابض انتظامیہ نے بی جے پی رہنماؤں کے گستاخانہ بیانات کے خلاف مظاہروں کو روکنے کے لیے وادی چناب کے کچھ حصوں میں کرفیو اور دیگر سخت پابندیاں نافذ کر دی ہیں۔ علاقے میں انٹرنیٹ سروس بھی معطل کر دی گئی ہے۔یاد رہے کہ گزشتہ ماہ قابض فوج نے3ہفتوں میں10 سے زائد کشمیریوں کو شہید کیا تھا۔