اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

877,697FansLike
9,999FollowersFollow
568,500FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

امریکا: چرچ میں فائرنگ،2 افراد ہلاک

امریکی ریاست الاباما کے ایک چرچ میں فائرنگ سے 2 افراد ہلاک اور ایک زخمی ہو گیا۔

پولیس کے مطابق فائرنگ کے واقعے میں 2 افراد کے ہلاک ہونے کی تصدیق ہوئی ہےجہاں ویسٹاویا ہلز، الاباما میں سینٹ سٹیفنز ایپسکوپل چرچ میں ایک شوٹر نے گزشتہ روز شام کے وقت فائرنگ کی ۔

پولیس کے مطابق ایک مشتبہ شخص کو حراست میںلیا گیا ہے جس سے تفتیش جاری ہے۔ پولیس کے مطابق فائرنگ کے وقت چرچ میں زیادہ لوگ موجود نہیں تھے۔

یاد رہے کہ امریکامیں تشدد اور فائرنگ کے واقعات میں رواں سال 18 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں ۔

گزشتہ ماہ امریکا کے ایک پرائمری اسکول میں 18 سالہ نوجوان کی فائرنگ سے 2 خواتین سمیت21 کم سن بچے ہلاک ہو ئے تھے۔