اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

853,355FansLike
9,985FollowersFollow
563,800FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

وزیر خزانہ عوام کو مہنگائی کا چوتھا ٹیکہ لگانے کی تیاری میں ہیں ، شیخ رشید

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ وزیر خزانہ عوام کو مہنگائی کا چوتھا ٹیکہ لگانے کی تیاری کر رہے ہیں ۔اگر شام 7 بجے مارکیٹیں اور بازار بند کیے گئے تو مہنگائی کی چکی میں پسنے والی عوام پھر بھوک سے مر جائے گی ۔معاشی تباہی اور مہنگائی کے سہرا امپورٹڈ حکومت کے سر جاتا ہے۔

شیخ رشید نے وزیر خارجہ بلاول بھٹو کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہاکہ بھارت میں ناموس رسالت کے معاملے پر کھڑے ہونے والے مسلمانوں کے گھر مسمار کیے جا رہے ہیں اور یہ بھارت کی جانب تجارت کے لیے ہاتھ بڑھانے کی کوشش میں ہیں ۔

شیخ رشید نے کہا کہ ڈالر 210 کی تاریخی قیمت پر پہنچ چکا ہے۔ جس دن حکمرانوں کے کیس ختم ہوں گئے یہ تب ہی الیکشن کی طرف جائیں گے۔ملک کی درجن بھر جماعتیں عوام کی نظروں سے گر چکی ہیں ، اس وقت عوام کے دلوں پر عمران خان کی حکمرانی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ امپورٹڈ حکومت مفاد پرستوں کا ایک دستہ ہے۔ نواز شریف کا معاہدہ ہو چکا اب وہ پاکستان نہیں آئیں گے۔