اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

881,474FansLike
10,002FollowersFollow
568,800FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

کراچی : ڈکیتی کی واردات کے دوران خاتون پولیس اہلکارپر تیزاب پھینک دیا گیا

کراچی میں ڈکیتی کی وارداتوں میں ہرگزرتے دن کے ساتھ اضافہ ہو رہا ہے۔رات کی تاریکی کے علاوہ دن دہاڑے ڈکیتی کی وارداتوں کے دوران شہریوں کو گولیوں کا نشانہ بنا دیا جاتا ہے۔

کراچی کے علاقہ سہراب گوٹھ میں خاتون تفتیشی اہلکار کو ملزمان کی جانب سے ڈکیتی کی واردات کے دوران مزاحمت کرنے پر تیزاب گردی کا نشانہ بنایا گیا۔

پولیس کے مطابق خاتون اہلکار کا کہنا ہے کہ وہ اپنے بھائی کے ساتھ موٹر سائیکل پر لاسی گوٹھ سے کام پر جارہی تھی جس دوران ملزمان نے ان پر تیزاب پھینکا ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں متاثرین کی حالت خطرے سے باہر ہے ۔
پولیس نے متاثرہ اہلکار کے بیان پر 2 نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔