اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

857,045FansLike
9,985FollowersFollow
564,500FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

عامر لیاقت کے انتقال کے باعث خالی نشت پر انتخابات27 جولائی کو ہوں گے

ممبر قومی اسمبلی ڈاکٹر عامر لیاقت کے انتقال کے بعدکراچی کے حلقہ 245 پر ضمنی انتخابات کا شیڈول جاری کر دیا گیا ہے۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا کہ حلقہ 245 کے ضمنی انتخابات کے لیےامیدوار20 جون کو کاغذات نامزدگی حاصل کر سکیں گے جبکہ 22 سے 24 جون تک کاغذات نامزدگی جمع کرائے جا سکیں گے۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے 25 جون کوامیدواروں کی فہرستیں جاری کی جائیں گی ۔27 جون تک کاغذات کی جانچ پڑتال کی جائے گی جبکہ 7 جولائی کو انتخابی نشان الاٹ کیےجائیں گے۔

یاد رہے کہ 2018 کے انتخابات میں مرحوم ڈاکٹر عامر لیاقت حلقہ 245 سے تحریک انصاف کی ٹکٹ پر کامیاب ہوئے تھے۔ عامر لیاقت 9 جون کو انتقال کر گئے تھےجبکہ ان کی نماز جنازہ 10 جون کو ادا کی گئی تھی ۔