اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

882,597FansLike
10,001FollowersFollow
568,900FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

طویل عرصے کے بعد فلم اسٹار شان شاہد بڑے پردے پرآنے کو تیار

سپر اسٹار شان شاہد کی فلم ”زرار“ ریلز کے آخری مراحل میں ہے۔2020 میں کرونا وبا کے باعث ریلز نہ ہونے والی فلم کا مکمل ٹیزر جاری کر دیا گیا۔

اس سے قبل 2020 میں فلم کا ایک مختصر ٹیزر جاری کیا گیا تھا جبکہ کرونا وبا کے پیش نظر فلم کو2022 میں ریلیز کیے جانے کا اعلان بھی کیا گیا تھا لیکن سینما گھروں پر پابندی کے باعث فلم تاخیر کا شکار رہی ۔ تاہم ٹیزر میں فلم کی رونمائی کی حتمی تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا البتہ خیال کیا جار ہا ہے کہ فلم کو رواں برس موسم سرما میں ریلیز کیا جائے گا۔

فلم میں شان ایک خفیہ ایجنٹ کا کردار ادا کر رہے ہیں ۔ جو کہ ملک بھی انتہا پسندی اور دہشت گردی جیسے مسائل کے خلاف مہم جوئی میں مصروف عمل نظر آئیں گے۔

فلم میں عالمی جنگی مسائل اور اس میں پاکستان کے کرادار اور افغان جنگ کے باعث پاکستان کو درپیش مسائل پر بھی روشنی ڈالی گئی ہے۔

”زرار “کی کہانی اور ہدایت کاری بھی شان شاہد نے کی ہے۔ اداکار نے گزشتہ روز سوشل میڈیا پلیٹ فارمزپرفلم کا نیا ٹیزر جاری کیا۔